ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) حکام کا کہنا ہے کہ سب میرین میں آنے والی خرابی کے باعث ملک بھر میں تعطل کا شکار ہونے والی انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے.

پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق دو انٹرنیشنل کیبلز میں آنے والی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے. ایس ایم ڈبلیو4 کو صبح 1 بج کر 35 منٹ پر جب کہ آئی ایم ای ڈبلیو ای کو صبح 4 بج کر 13 منٹ پر بحال کیا گیا.

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز مکمل طور پر بحال ہیں.

یاد رہے کہ انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں گزشتہ روز انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی تھي۔ یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے بتائی۔

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں کے انٹرنیٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور سروس شدید متاثر ہوئی۔

انٹرنیٹ سروس معطلی کے زیادہ واقعات بھارت میں ہوئے، یونیسکو رپورٹ

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل اس ضمن میں متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر خرابی کی جگہ جاننے کی کوشش کررہا تھا۔


متعلقہ خبریں