نیب نے نوازشریف کو مطلوبہ خون کی فراہمی میں مدد کی، ترجمان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) کے ترجمان کے مطابق ان کے ادارے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو مطلوبہ خون کی فراہم کرنے میں مدد کی ہے۔

ترجمان نیب نے اس بات کی تردید بھی کی ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے بیٹے نے نوازشریف کو خون دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی نیب کے بیٹے یا نیب کے کسی افسر نے میاں نواز شریف کو خون نہیں دیا۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خون میں پلیٹ لیٹس(خون کے سفید خلیے) خطرناک حد تک کم ہوگئے تھے جس کے سبب انہیں او پازیٹیو خون کی ضرورت تھی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے خون دینے کی درخواست کی تھی اور ان کا نمونہ بھی لیا گیا تھا تاہم بیمار ہونے کی وجہ سے خون نہیں لیا گیا۔

ہم نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایک نجی کالج کے چار طالب علموں نے خون دیا اور 18 سالہ لڑکوں کے تازہ خون سے سفید سیلز لیے گئے تھے۔

خون کے سفید خلیوں میں اضافے کے لیے نوازشریف کو میگا کٹس بھی لگائی گئی تھیں جن سے تعداد میں اضافہ ہوا۔ خیال رہے کہ نوازشریف کے خون میں موجود سفید خلیوں کی تعداد کم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں