فردوس عاشق اعوان کو عدالتی اظہار وجوہ نوٹس جاری

بجٹ سے عوام کو ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی، فردوس عاشق

فوٹو: فائل


اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے انہیں عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر صبح 9 بجے طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ طبی بنیادوں پر ریلیف دیا گیاہے، فردوس عاشق

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم عدالتوں کی طرف دیکھتے ہیں، دیکھتے رہیں گے کہ چھٹی والے دن کتنے قیدیوں کو عدالتوں سے ریلیف ملتا ہے،۔


متعلقہ خبریں