مارچ اسلام آباد میں کس راستے سے داخل کریں؟ جے یو آئی (ف) منقسم

آزادی مارچ اپنی دوسری منزل ملتان کے لیے روانہ

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے حوالے سے پارٹی کی راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظیمیں آمنے سامنے آگئیں۔

ہم نیوز کے مطابق جے یو آئی راولپنڈی آزادی مارچ کا رخ روات، ٹی چوک سے راولپنڈی کی جانب موڑنا چاہتی ہے۔

ادھر اسلام آباد کی تنظیم ایکسپریس وے کے ذریعے فیض آباد سے کشمیر ہائی وے آنا چاہتی ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری اسلام آباد کے داخلی روٹ سے لاعلم ہیں اور اس حوالے سے فیصلہ ابھی تک نہیں کرپائے ہیں۔

گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے پنڈی قیام کریں تو روٹ مری روڈ ہوگا، گوجر خان ہوا تو سیدھے اسلام آباد آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ چند گھنٹوں بعد گوجر خان پہنچے گا مگر جے یو آئی کی صوبائی اور اسلام آباد کی تنظیمیں کشمکش میں مبتلا ہیں۔

کل سے لے کر آج تک مرکزی سیکرٹری جنرل جے یو آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی تنظمیں متعدد بیان بدل چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں