نواز شریف کی صحت: عالمی ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا وقت ختم، جیل روانہ

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بننے والے میڈیکل بورڈ نے مریض کے پلیٹ لیٹس کی تعداد نہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم کی صحت کا جائزہ لینے کے لئے آج میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اس سلسلے میں دنیا بھر کے ممتاز طبی ماہرین سے مشاورت کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ادویات اور انجیکشن کے باوجود پلیٹ لیٹس نہ بڑھنا خطرناک ہے لہٰذا صورتحال کے حوالے سے دنیا کے ممتاز ماہرین سے طبی رائے لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی وجوہات جاننے میں تاحال ناکام رہا ہے جس کے بعد بون میرو، پٹ اسکین اور لمپف نوڈز بائیوآ پسی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ آرہی ہے جبکہ ذیابیطس اور دل کے عارضہ سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی ادویات میں ردوبدل کا بھی فیصلہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں