ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والےانعام بٹ کھیلوں کے سفیر نامزد


کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ریسلر انعام بٹ کو کھیلوں کا سفیر نامزد کردیا گیا۔

پی او اے کیجانب سے  انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پرپانچ لاکھ روپے کاکیش ایوارڈ بھی دیا گیا۔

انعام بٹ نے کھیلوں کا سفیر نامزد کرنے پر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشنز کے صدر عارف حسن اور پوری اولمپک فیملی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر  ان کا کہنا تھاکہ پی او اےکیجانب سے کھیلوں کا سفیر بننا میرے لئے اعزاز اور باعث فخر ہے، انعام بٹ  نے کہا کہ میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات جیتنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: قطر:پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ کے اعزاز میں تقریب


متعلقہ خبریں