آصف زرداری کی حالت بھی تشویشناک، رپورٹ وزارت صحت کو بھجوا دی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت بھی گرنے لگی رپورٹ وزارت صحت کو بجھوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ نے ان کا طبی معائنہ کیا اور سابق صدر کی تشخیصی رپورٹ وزارت صحت کو بھیجوا دی۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ہاتھوں کی کپکپاہٹ بھی بڑھ گئی جبکہ دل کے والز میں خون کی گردش بھی غیر معمولی ہو رہی ہے۔ سابق صدر کی پلیٹ لٹس ایک لاکھ 35 ہزار پر پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے تین ماہ قبل 10 جون کو سابق صدر آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تاہم گزشتہ چند روز سے وہ ناسازی صحت کے باعث اسلام آباد کے پمز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سابق صدر پلیٹ لٹس کی کمی کے علاوہ دل اور شوگر کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق پیپلزپارٹی کو تشویش

اس سے قبل پیپلز پارٹی نے شکوہ کیا تھا کہ آصف علی زرداری کو صحت کی مناسب سہولیات فراہم نہیں کی جا رہی ہیں اور اگر انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔

پیپلز پارٹی رہنما نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئین اور قانون کی پاسداری نہیں کررہی،آصف علی زرداری کو کسی مقدمے میں سزا نہیں ہوئی لیکن ان کو جیل میں رکھا گیا ہے جبکہ حکمرانوں کے اوپر بھی الزامات ہیں اور انہوں نے ضمانتیں بھی نہیں کروائیں اور آزاد گھوم رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں