اپنی بچی پر تشدد کے الزام میں پولیس افسر نے خاتون ٹیچر گرفتار کروادیا


کراچی: پولیس افسر نے اپنی بچی پر تشدد کے الزام میں اورنگی ٹاؤن میں واقع اسکول کی خاتون ٹیچر کو گرفتار کروادیا۔ 

اقبال مارکیٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خاتون ٹیچر کو گرفتار  کر کے لیاقت آباد وومن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

خاتون ٹیچر کی گرفتاری کے خلاف ساتھی خواتین اساتذہ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئیں۔ گرفتار لیڈی اسکول ٹیچر سے اظہار یکجہتی کے لئے ساتھی اساتذہ  نے لیاقت آباد وومن پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کے معماروں کا عالمی دن: وزیراعظم کا اپنے اساتذہ کو خراج تحسین

احتجاج کرنے والی خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ  بچی کو ٹیچر نے محض ایک چھڑی ماری تھی جس پر بچی کے  پولیس افسر باپ نے استانی کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

خواتین اساتذہ کا کہنا تھا کہ گرفتار لیڈی ٹیچر ثمرین  بہترین  پڑھاتی ہیں اور انہیں بہترین ٹیچر کا ایوارڈ بھی ملا ہوا ہے۔ خواتین اساتذہ نے گرفتار ٹیچر کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔


متعلقہ خبریں