پنجاب :مالی سال کے پہلے تین ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 44 فیصد زیادہ ٹیکس  جمع

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی بزدار سرکار کی بڑی کامیابی ، مالی سال کے پہلے تین ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت چوالیس فیصد زیادہ ٹیکس  جمع کیا گیاہے۔

چیف کمشنر آر ٹی او ٹو احمد شجاع خان کے مطابق گزشتہ سال 30اکتوبر تک ایک لاکھ 2ہزار گوشوارے جمع ہوئے ، اب 2لاکھ سے زائد گوشوارے جمع ہوئے ہیں۔

احمد شجاع خان کے مطابق تنخواہ دار ملازمین سے تاحال35ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوچکے ہیں:تاحال 90کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرچکے ہیں۔

تمام سرکاری اداروں میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔ کاروباری افراد کی سہولت کیلئے مارکیٹوں میں 20 ہیلپ ڈیسک قائم کردیئے ہیں۔

چیف کمشنر آرٹی او ٹو نے کہا کہ  ایک ہزار سی سی سے بڑی گاڑی ، ایک کنال کا گھر یا سالانہ 4لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کیلئے گوشوارے جمع کرانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عثمان بزدار کا کم آمدنی والے افراد کو گھروں کی فراہمی بارے 2ہفتوں میں پالیسی بنانیکا حکم


متعلقہ خبریں