سندھ اور پنجاب فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہیں ہوئے: فواد چودھری کا دعویٰ

فواد چودھری کی نا اہلی، دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آزادی مارچ پرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک گھوم لیا ہے لیکن ابھی تک مطالبات کا پتا نہیں ہے کہ وہ چاہتے کیا ہیں؟

وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب نے مولانا فضل الرحمان کے جلوس میں شامل نہ ہوکر ثابت کیا ہے کہ عوام سیاسی استحکم چاہتے ہیں۔

آزادی مارچ کی آمد پر اسلام آباد کا سیکیورٹی پلان، پولیس ، رینجرز ، فوج تعینات ہو گی

ہم نیوز کے مطابق فواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دینا میں کرپشن کے خلاف لانگ مارچ ہوتے ہیں لیکن یہ عجیب مارچ ہے کہ احتساب کا عمل روک دو۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ مولانا مارچ کرکے اپنا شوق پورا کرلیں۔


متعلقہ خبریں