ڈی آئی خان: باپ کی لاعلمی تین معصوم بچوں کی جان لے گئی

ڈی آئی خان: باپ کی لاعلمی تین معصوم بچوں کی جان لے گئی

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے نواحی علاقے در انب خورد میں دھماکہ ہونے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دھماکہ کھلونا بم کے پھٹنے سے ہوا۔

تربت میں بم دھماکہ، چار افراد زخمی

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے نو سال کے درمیان ہیں اور وہ آپس میں بہن بھائی ہیں۔

پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد صفدر اقبال لاعلمی میں کھلونا بم گھر لے آئے تھے جس سے بچے کھیل رہے تھے کہ وہ اچانک پھٹ گئے۔

ہم نیوز کو علاقہ مکینوں اور پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں جو آپس میں بہن بھائی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان: بنت حوا پر بھیانک ظلم کی تاریخ دہرادی گئی

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے سارے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور مزید تحقیقات کا بھی آغاز کردیا گیا ہے تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔


متعلقہ خبریں