ای سی سی کا سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے لیے گندم کی فراہمی کا فیصلہ


اسلام آباد:اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے لیے گندم کی فراہمی  جاری کرنے کافیصلہ  کیاہے۔ تینوں صوبوں کو ساڑھے چھ لاکھ ٹن گندم جاری کی جائے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے ۔

ای سی سی اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ پاسکو صوبوں کو براہ راست گندم جاری کرے تاکہ سپلائی بہتر ہو،گندم کی فراہمی کے لیے دو ارب  74 کروڑ روپے کے ترسیلی اخراجات کی منظوری بھی دے دی ہے  ۔

ای سی سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے ذخائر  64 لاکھ ٹن ہیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں گندم کے ذخائر ایک کروڑ ٹن تھے۔ ملک میں گندم کے ذخائر ضرورت کے مطابق ہیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت انسانی حقوق کیلئے 70 کروڑ 60 لاکھ روپے تکنیکی گرانٹ کی منظوری بھی دے دی ہے ۔  وزارت داخلہ کیلئے 10 کروڑ روپے ٹیکنیکل گرانٹ کی منظوری  بھی دے دی گئی ۔

وزارت میری ٹائم افیئرز کیلئے ٹیکس استثنی کی سمری مزید غور کے لیے وزارتِ قانون کو بھیج دی گئی۔ واپڈا کو ایک ارب روپے سے زیادہ کے واجبات کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق  اس معاملے پر کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی دو ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ حیب اللہ کوسٹل کمپنی کو گیس کی فراہمی کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:’کپاس کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری ای سی سی کو بھجوائی مگر وہ منظور نہ ہو سکی‘


متعلقہ خبریں