اسٹاک مارکیٹ میں 442 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ: شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 332 ارب روپے ڈوب گئے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 442 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 203 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 761 پوائنٹس پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 996 پر پہنچ گئی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 545 پوائنٹس کا ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 306 کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 442 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 103,763,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,924,657,281 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں 2018-19 کے دوران پاکستان کی مجموعی دولت میں 141 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، رپورٹ

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں