سانحہ تیز گام ایکسپریس: وزیراعظم کا ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا حکم

اگر نیب کیسز میں رعایت دینی ہے تو اپوزیشن سے مکالمے کا کیا فائدہ؟ وزیر اعظم

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سانحہ تیز گام ایکسپریس کی تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ تیزگام کو پیش آنے والے المناک حادثے پر دل نہایت رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں غم میں ڈوبے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ حادثے کی فوری تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی صادر کرچکا ہوں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں اب تک 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹر بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

حادثہ میں متاثرہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو لیاقت پور، آر ایچ سی چنی گوٹھ اور بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تینوں بوگیاں کراچی سے بک کی گئی تھیں جن میں رائے ونڈ اجتماع میں آنے والے مسافر سوار تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوگی نمبر تین میں ناشتہ بنانے کے دوران گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دیگر دو بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


متعلقہ خبریں