ٹرین حادثہ:وزیراعلی پنجاب نے تمام اجلاس منسوخ کردیے، جائے حادثہ کا دورہ کرینگے

فوٹو: فائل


لاہور: لیاقت پور کے قریب ٹرین کا المناک حادثہ کے باعث  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام  اجلاس منسوخ کردیے ہیں۔ وی کچھ دیر میں لیاقت پور کیلئے روانہ ہوں گے۔

سرکاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے رحیم یار خان میں تیزگام ٹرین کو پیش آنے والے المناک سانحے کے باعث اپنی آج کی تمام مصروفیات اور اجلاس منسوخ کردیے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب لیاقت پور میں چنی گوٹھ کے قریب جائے حادثہ کا دورہ کریں گے۔ بہاولپور،رحیم یار خان اور لیاقت پور کے اسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کرینگے۔

وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی امدادی سرگرمیوں کیلئے مختص کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنرز رحیم یار خان و بہاولپور، آر پی او بہاولپور اور ڈی پی اوز رحیم یار خان و بہاولپور کو امدادی سرگرمیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:ٹرین میں آتشزدگی: 70 افراد جاں بحق متعدد زخمی

سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے  کہ زخمی مسافروں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔


متعلقہ خبریں