میکسویل کا ‏ذہنی تناؤ کے سبب کرکٹ سے دوری کا فیصلہ


سڈنی: آسٹریلوی اسٹارکرکٹر گلین میکسویل نے ‏ذہنی تناؤ اور نفسیاتی مسائل کے سبب اچانک کرکٹ سے غیر معینہ مدت کےلئے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گلین میکسویل کے ایکشن میں نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

جارح مزاج آل راؤنڈر کے اچانک کرکٹ سے دور ہونے کے فیصلے پرآسٹریلوی ہیڈ کوچ جسٹن لینگربھی حیران ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات کھلاڑی اپنے بہت بڑے ذہنی مسائل بھی چھپاتے رہتے ہیں، ماہر نفسیات کو میکسویل کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کہا ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا کہ میکس ویل کی ذہنی صحت کے حوالے سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بہتریں فارم میں نظر آرہے تھے۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 گیندوں پر 62 کی اننگز کھیلی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے گلین میکسویل کے دستبردار ہونے کے بعد ڈارسی شارٹ کوٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں