نواز شریف کے علاج پر مامور ینگ ڈاکٹروں  نے کام چھوڑ دیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع

فائل فوٹو


لاہور: سروسز اسپتال میں  سابق  وزیراعظم  نواز  شریف  کے  علاج  پر  مامور  ینگ  ڈاکٹروں  نے  کام  چھوڑ  دیا، میڈیکل  بورڈ  کے  علاوہ  سروسز  اسپتال  کے  ڈاکٹروں  کو  نواز  شریف  کی  دیکھ  بھال  کے  لیے  لگایا  گیا  تھا۔ 

اسپتال ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف  کی  دیکھ  بھال  کے  لیے  آٹھ  ڈاکٹروں کو مامور کیا گیا تھا۔  تین  ڈاکٹرز صبح،  تین  شام  اور  دو  رات  کی  شفٹ  میں  کام کررہے تھے۔

میڈیکل آفیسرز  نواز  شریف  کے  علاج  میں  سینئر  پروفیسرز  کی  معاونت  کرتے  تھےاور پروفیسرز  کے  احکامات  پیرامیڈکس  کے  ذریعہ  عملدرآمد  یقینی  بناتے  تھے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسپتال میں دسواں دن، نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک

گرینڈ ہیلتھ الائنس کی طرف سے کہا گیاہے کہ  حکومت  کو  ہمارے  جائز  مطالبات  پورے  کرنا  ہونگے،ایم  ٹی  آئی  آرڈیننس  کسی  صورت  قبول  نہیں ہے۔

ذرائع کے مطبق  سابق وزیراعظم کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں باعث نہیں سنبھل رہی۔

دو روز قبل نواز شریف کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کا ٹریپ آئی اور ٹریپ ٹی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ بھی مختلف کیسز میں سابق وزیراعظم کی ضمانتیں منظور کرچکی ہیں۔

دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 29 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

جمعے کے روز لاہور ہائی کورٹ نے بھی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں معروف سیاسی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی۔


متعلقہ خبریں