ٹوئٹر کا سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ


نیویارک: سماجی رابطوں کی بڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی نے اعلان کیا ہے وہ ٹوئٹر پر ہر کسی قسم کے سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوئٹر کے اس اقدام سے فیس بک کو بھی متنازعہ سیاسی بیانات و اشتہارات کی اجازت دینے کے حوالے سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرین کے مطابق 22 نومبر کو نافذالعمل ہونے والی اس پابندی کے اطلاق سے ٹوئٹر کے کاروبار پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔

ٹوئٹر پر پابندی کی خبروں نے 2020 کے انتخابات کے حوالے سے امریکہ کے سیاسی کیمپوں کو تقسیم کردیا ہے۔

امریکی سیاست دان نے ٹوئٹر کے نام ای میل میں ان کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہمیں خوشی ہے کہ ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم کو ٹرمپ جیسے سیاستدانوں کے سیاسی مقصد اور مہمات چلانے کی اجازت نہیں دے گا‘۔

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلینٹن نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے بالکل درست اقدام اٹھایا گیا ہے، فیس بک کب ایسا قدم اٹھائے گا؟


متعلقہ خبریں