’نواز شریف کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے’

فائل فوٹو


لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے تاہم ان کا بلڈ پریشر اور شوگر بدستور ذیادہ ہے۔

سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کے اجلاس کے بعد پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر نواز شریف کے  پانچ سے چھ ہزار پلیٹ لیٹس قدرتی طور پر بڑھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کی ساری توجہ نوازشریف کا بلڈ شوگر نارمل کرنے پر مرکوز ہے، ان کا نہار منہ بلڈ شوگر لیول 200 سے زائد تھا جس کی وجہ سے ان کا  پیٹ اسکین نہیں ہوسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹ اسکین نہ ہونے سے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی کمی کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے، ان کے بلڈ پریشر کوبھی نارمل رکھنے کی ادویات دی جا رہی ہیں۔ سابق وزیراعظم  کے بلڈ ٹیسٹ لیبارٹری بھجوا دی گئے ہیں۔

دوسری جانب سروسز اسپتال میں  سابق  وزیراعظم  کے علاج  پر مامور ینگ  ڈاکٹروں نے کام  چھوڑ دیا، میڈیکل بورڈ  کے علاوہ  سروسز  اسپتال کے  ڈاکٹروں کو  واز شریف  کی  دیکھ  بھال  کے  لیے  لگایا  گیا  تھا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف  کی  دیکھ  بھال کے لیے آٹھ  ڈاکٹروں کو مامور کیا گیا تھا۔  تین  ڈاکٹرز صبح،  تین  شام  اور  دو  رات  کی  شفٹ  میں  کام کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں