آزادی مارچ: جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز شہباز شریف نے دی


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کیا جس میں انہوں نے جلسہ ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے تمام حزب اختلاف کی جماعتوں سے مشاورت کا کہا۔

ان کے مطابق دیگر جماعتوں سے مشاورت کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے جلسہ ملتوی  کرنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اعلان کیا تھا کہ تیز گام ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث آج اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کا جلسہ اب جمعے کو ہوگا۔

ادھر پارٹی کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے بھی پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کارکنان اسلام آباد میں ہی قیام کریں اور کل جلسے میں بھرپور شرکت کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ٹرین کے اندوہناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر جلسہ مؤخر کیا گیا، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں