اسلام آباد میں نجی اسکولز کل بھی بند رہیں گے


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف اور اتحادی جماعتوں کے جلسے کے  پیش نظر  وفاقی دارالحکومت  میں نجی اسکولز  کل  جمعہ  کے روز  بھی  بند رہینگے۔

سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحید خان کے مطابق بچوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے تمام نجی اسکولز کل بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں جمعرات کو اسکولز بند رکھنے کا اعلان، میٹرو بس بھی بند

ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو کسی بھی صورت خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ  سے  بھی طلباء  کو اسکول پہنچنے میں دشواری  پیش آسکتی ہے۔

سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز کے مطابق اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نجی اسکولز بند  رکھنے کا فیصلہ متفقفہ طور پر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں