10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا امام مسجد گرفتار


سکھر: پولیس  نے  پنو عاقل  کے نواحی علاقے دلدار سمیجو میں 10 سالہ  بچی  سے  زیادتی  کرنے  والا  امام مسجد  کو گرفتار  کر لیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق تین روز قبل بائیجی کے گاؤں دلدار سمیجو کے رہائشی احسان سمیجو نے ملزم شفقت سمیجو کے خلاف بچی سے زیادتی کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس نے گزشتہ روز ملزم شفقت سمیجو کے خلاف مقدمہ درج کر کے متاثرہ بچی کو میڈیکل لیٹر جاری کر دیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم گاؤں دلدار سمیجو کی مسجد کا پیش امام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچیوں و خواتین سے زیادتی کی ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار

بچی کے والد احسان سمیجو کے مطابق درندہ صفت مولوی نے 10 سالہ کمسن  بچی افسانہ کو متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  والد کے مطابق افسانہ گاؤں میں واقع مسجد میں قرآن شریف پڑھنے جاتی تھی۔


متعلقہ خبریں