سپریم کورٹ بار کے انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب نے میدان مار لیا

سپریم کورٹ بار کے انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب نے میدان مار لیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید قلب نے میدان مار لیا ہے۔ سید قلب عباس نے 582 ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی ہے۔ حامد خان گروپ کے شعیب شاہین 399 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہر رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے امیدواروں میں آج کانٹےدار مقابلہ ہوا ہے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر احمد شہزاد فاروق اور شمیم رحمان ملک کے درمیان مقابلہ ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک تھا۔ تین اہم عہدوں کے لیے چھ امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ ہورہا ہے ۔

ملک بھر سے تین ہزار ایک سو باسٹھ وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز تھے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے وکلا کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات  کے لئے پولنگ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ صبح نو بجے شروع ہونے والی پولنگ شام ساڑھے چار بجے تک جاری رہی۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پنجاب میں وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چودھری شاہ نواز اسماعیل گجر کوالیکشن کا پرائزنڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل کی نگرانی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آج پولنگ ہوئی۔ انتخابات میں لاہور، ملتان، بہاولپور اور فیصل آباد سمیت ملک بھر کے تین ہزار162 وکلا اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے مجاز ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار کے ووٹرز کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں ہے۔ لاہور کے ایک ہزار 299 ووٹرز امیدواروں کی کامیابی میں آج اہم کردار ادا کریں گے۔

صدر سپریم کورٹ بار کےعہدے کے لیے شعیب شاہین اور سید قلب حسن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی تھی۔

پنجاب سے نائب صدرکے عہدے کے لیے غلام مرتضیٰ چودھری اور ایم یونس خان نول مد مقابل ہیں۔ سیکرٹری کے عہدے کے لیے شمیم الرحمان ملک اوراحمد شہزاد فاروق رانا کے درمیان کانٹے دار ہے۔ پنجاب سے ایگزیکٹو عہدے کے لیے سات امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا ہے۔

 کسی شخص کو عدالت  میں پیش کیے بغیر تین ماہ سے زائد نظر بند نہیں رکھا جاسکتا،سپریم کورٹ

سندھ سے تعلق رکھنےوالےچھ  سو سے زائد  وکلا کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔ نائب صدربرائےسندھ کے لیے عدنان احمد، عنایت اللہ موریو اوریوسف مولوی  ایڈووکیٹ کےدرمیان مقابلہ ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سندھ سے ایگزیکٹوکمیٹی کے لیے ساتھی محمد اسحاق، نویدالحق چوہدری اورسیفی علی خان امیدوار ہیں۔


متعلقہ خبریں