پیٹرول 1 روپیہ فی لیٹر مہنگا ہوگیا


اسلام آباد: خکومت نے مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام  پر پٹرول  بم گرادیا۔ پیٹرول 1 روپیہ فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات  12 بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی منظوری دینے کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 56 پیسے کمی گئی ہے۔ مٹی کا تیل بھی 2 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تاجروں اور ڈاکٹروں کے بعد پٹرولیم ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کر دی

نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 114 روپے 24 پیسے مقرر۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 27 پیسے کے اضافے کے ساتھ 127 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل 6 روپے 56 پیسے کی کمی کے بعد 85 روپے 33 پیسے فی لیٹر ہو گیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 97 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں