سانحہ تیز گام کا مقدمہ: گارڈ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

سانحہ تیز گام کا مقدمہ: گارڈ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

لاہور: سانحہ تیز گام  کا مقدمہ نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمہ ٹرین گارڈ محمد سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس نے سانحہ تیز گام حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔ اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کے پھٹنے کو قرار دیا گیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کو ’کنٹریکٹ‘پر ریلوے کا وزیر مقرر کرنے کا مطالبہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقدمہ نمبر 46/19 کا اندران تھانہ ریلوے پولیس خان پور ملتان ڈویژن میں کیا گیا ہے۔ مقدمہ کا اندراج زیر دفعہ 126 ریلوے ایکٹ اور 436, 427 تعزیزات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایات ہر آئی جی ریلوے پولیس واجد ضیا نے تحقیات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں مبینہ طور پر گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ٹرین میں آتشزدگی: 74 افراد جاں بحق متعدد زخمی

ہم نیوز کے مطابق تیز گام میں ہونے والی آتشزدگی کے فوری بعد ریسکیو 1122، پولیس اور فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی ٹیموں نے جائے وقوع  پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔ حادثے کی نوعیت کے باعث اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان اور ہیلی کاپٹرز نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔


متعلقہ خبریں