نئی سیاسی صورتحال کا فائدہ عوام کو ہوگا، علی احمد کرد

نئی سیاسی صورتحال کا فائدہ عوام کو ہوگا، علی احمد کرد

لاہور: ممتاز قانوندان علی احمد کرد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیماری کی ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت کی ذمہ داری تھی کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحت سے متعلق قبل از وقت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے۔

’نواز شریف کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے’

ہم نیوز کے مطابق سروسز ہسپتال آمد کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں جتنے بھی لوگ ہیں وہ سب میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق پریشان ہیں۔

وکلا تحریک میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے معروف وکیل علی احمد کرد نے کہا کہ بطور سیاسی کارکن میاں نوازشریف کی طبعیت سے متعلق حکومت کا سنجیدگی نہ دکھانا میں سمجھتا ہوں کہ انتہائی قابل تشویش امر ہے۔

علی احمد کرد نے مؤقف اختیار کیا کہ میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو اس کے اثرات ملک میں نئی سیاسی ہلچل پیدا کردیں گے جسے کوئی بھی کنٹرول نہیں کرسکے گا۔

آزادی مارچ کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا

ایک سوال کے جواب میں ممتاز ترقی پسند رہنما علی احمد کرد نے کہا کہ جمہوری ممالک میں احتجاج کرنے کا حق ہر شہری کو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی آئینی و قانونی حق ہے کہ وہ احتجاج کریں۔

ہم نیوز کے مطابق علی احمد کرد نے کہا کہ لوگوں کو مولانا فضل الرحمان کا ساتھ دینا چاہیے کیونکہ اس سے نئی سیاسی صورتحال پیدا ہوگی جس کا فائدہ عوام کو ہوگا۔


متعلقہ خبریں