فائن آٹے کے بعد میدے اور سوجی کے برآمدات پر بھی پابندی کا فیصلہ

فائن آٹے کے بعد میدے اور سوجی کے برآمدات پر بھی پابندی کا فیصلہ

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے فائن آٹے کے بعد میدے اور سوجی کے برآمدات پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی فیصلے پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سخت نالاں ہو گئی ہے۔

مہنگائی کا جن بے قابو، دودھ کے بعد آٹا بھی مہنگا ہونے کو تیار

ہم نیوز کو اس ضمن میں مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ اس وقت عملاً صورتحال یہ ہے کہ ہمارے برآمد کنندگان کے اربوں روپے افغانستان کی مارکیٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر بالفرض محال کسی بھی وجہ سے ہم برآمدی آرڈرز پورے نہ کرسکے تو ہونے والی ادائیگیاں مؤخر ہوجائیں گی جس سے صورتحال ناقابل برداشت ہوں گی۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے موجودہ صورتحال میں مطالبہ کیا کہ اگر کسی وجہ سے ملک میں گندم کی قلت ہے تو عالمی منڈی سے بنا درآمدی ڈیوٹی کی ادائیگی کے گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے

عاصم رضا نے کہا کہ عالمی منڈی سے گندم کی درآمد کے نتیجے میں ہم اپنے برآمدی آرڈر پورے کرسکیں گے اور نتیجتاً ہونے والی ادائیگیاں بھی وقت ہو جائیں گی وگرنہ صورتحال ناقابل بیان ہوگی۔


متعلقہ خبریں