‘‘شہباز شریف اپنے آپ کو وزیر اعظم بنتے دیکھ رہے ہیں‘‘


اسلام آباد: سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ شہباز شریف مزاحمت کی سیاست سے بچنا چاہتے ہیں۔ ان کو اسی پارلیمنٹ سے اپنا آپ وزیر اعظم بنتا نظر آرہا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات ود عادل شاہزیب میں سینئر صحافی سلیم صافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف میں کنفیوژن پہلے دن سے ہے۔ پہلی کنفیوژن مسلم لیگ ن کے اندر ہی ہے جہاں مریم نواز اور نواز شریف ڈیل کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے مریم نواز اور نواز شریف کو ملک سے باہر بھیج کر جان چھڑائی جائے کیونکہ اگر ان کو یہاں کچھ ہو جاتا ہے تو ایک اور بھٹو تیرا ہو جائے گا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ اگر نواز شریف اور مریم نواز ملک سے باہر چلے بھی گئے تو یہ ڈیل کی علامت نہیں ہو گی۔ دوسری طرف شہباز شریف کسی مزاحمت کی سیاست کے لیے تیار  نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کا شو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کا تھا اور انہی کا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں جلسے میں ہی آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، حزب اختلاف

سلیم صحافی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بھی کچھ ریلیف مل گیا ہے جبکہ دونوں بڑی سیاسی جماعتیں یہ جانتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کے پریشر سے انہوں نے فائدہ اٹھانا ہے۔


متعلقہ خبریں