اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسری روز منفی رجحان

فوٹو:فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا ہے۔

 

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 203 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 442 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 34 ہزار 203 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 761 پوائنٹس پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس 235 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 33 ہزار 996 پر پہنچ گئی تھی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں سب سے زیادہ اضافہ 545 پوائنٹس کا ہوا اور انڈیکس 34 ہزار 306 کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کا اختتام 442 پوائنٹس کے اضافہ پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 103,763,920 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,924,657,281 بنتی ہے۔


متعلقہ خبریں