مولانا فضل الرحمان کی تقریر نشر نہ کرنے کی ہدایات غیر آئینی قرار

حکومت 5 دن میں گرے یا 5 سال میں، جدوجہد جاری رہے گی: فضل الرحمان

۔—فائل فوٹو۔


پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی تقریر نشر نہ کرنے کے معاملے پر تفصیلی فیصلہ کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ کسی کی آواز کو دبانا آئین کے آرٹیکل 19 اور پیمرا آرڈیننس 2002 کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ نجی چینلز تقریر نشر نہ کرنے کے احکامات پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کریں۔

عدالت نے جے یو آئی کے سربراہ کی تقریر نشر نہ کرنے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیدیا۔

فیصلے کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی تقریر چئیرمین پیمرا کے زبانی احکامات پر روکی گئی جو غیرقانونی ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ پیمرا حکومت جتنا وقت اپوزیشن کو بھی ٹی چینل پر دیں۔


متعلقہ خبریں