نفرت انگیز تقریر: بانی ایم کیو ایم کی ضمانت میں دوبارہ توسیع

گرفتاریوں کے موسم میں ایک رہائی

لندن: نفرت انگیز تقاریر کیس میں برطانوی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی کی ضمانت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

بانی ایم کیو ایم سینٹرل کرمنل کورٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے جج کے سامنے پیش ہوئے۔

خیال رہے کہ آج ٹرائل کی تاریخ تھی، سماعت کا آغاز 20 مارچ 2020 کو ہوگا جب کہ ٹرائل یکم جون سے کیا جاے گا۔

بانی ایم کیو ایم اولد بیلی کے نام سے مشہور جسٹس سویینی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، ویڈیو لنک پر سماعت کی تفصیلات سامنے نہیں آءیں۔

واضح رہے کہ اخراجات کم سے کم رکھنے کے لیے لندن میں ویڈیو لنک سے مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے۔

کراؤن پراسیکیوشن سروس نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف اگست 2016 میں اپنی تقریر کے دوران دہشت گردی کی حوصلہ افزائی پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 2006 کی دفعہ 1 (دو) پر تحت فرد جرم عائد کر رکھی ہے۔

جرم ثابت ہونے کی صورت میں ان پر جرمانے کے ساتھ 15 سال قید کی سزا عائد ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں