اے این پی کے مرحوم صدر اجمل خٹک کے بیٹے نے بہن کو قتل کردیا

اے این پی کے مرحوم صدر اجمل خٹک کے بیٹے نے بہن کو قتل کردیا

نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرحوم صدر اجمل خٹک کے صاحبزادے نے اپنی بہن کو قتل کردیا ہے۔ ملزم نے بہن کو چھریوں کے وار سے قتل کیا۔

ہم نیوز کے مطابق اکوڑہ خٹک میں اے این پی کے مرحوم مرکزی صدر اجمل خٹک کے بیٹے نے اپنی بہن پر چھریوں سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جب ماں اپنی بیٹی کو بچانے کے لیے آئی تو وہ بھی چھریوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئیں۔

کوئی پہنچے نہ پہنچے،اے این پی پہنچ گئی، جلسہ کرلیں گے: اسفندیار ولی خان

علاقہ پولیس کے مطابق اجمل خٹک کی بیوہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اجمل خان خٹک پشتو زبان کے اچھے شاعر بھی تھے۔ وہ اے این پی کے مرکزی صد منتخب ہوئے تھے حالانکہ ولی باغ کے خان عبدالولی خان اور اسفندیارولی خان بھی موجود تھے۔

نواز شریف کی دوسری حکومت برطرف کرکے برسر اقتدار آنے والے سابق صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد جس پہلے سیاستدان سے ملاقات کی تھی تو وہ اجمل خٹک تھے۔ اس وقت ملک کی تمام سرکردہ سیاسی شخصیات کا مرکز و محور اجمل خان خٹک بن گئے تھے۔

رکاوٹیں ڈالیں یا گرفتاریاں کیں تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہوگا، اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی سے طویل وابستگی رکھنے کے باوجود اس وقت ان کے ’ولی باغ‘ سے سیاسی اختلاف نے جنم لیا اور انہوں ںے عملی سیاسی زندگی میں حصہ لینے کے لیے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے علیحدہ سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اسے عوامی پذیرائی نہیں مل سکی جس کے بعد وہ تقریباً گوشہ نشین ہوگئے تھے۔ انتقال سے قبل انہوں نے دوبارہ اے این پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں