وزیر اعظم کی گرفتاری کی بات بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے، پرویز خٹک

صدر کی آفر پر میں نے عمران خان کو منع کیا، پھر عارف علوی کو بنایا گیا، پرویز خٹک

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے وزیراعظم کی گرفتاری کی بات بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسا ہے۔ 

اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہائے پرویز خٹک نے کہا کہ مولانا کا عمران خان سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے، اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔ ہمارے سامنے رہبر کمیٹی نے کبھی وزیر اعظم کے استعفی کی بات نہیں کی۔

آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربارہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور امن کے دائرے میں ہیں وگرنہ یہ انسانوں کا سمندر اس بات کی قدرت رکھتا ہے کہ وزیراعظم کو گرفتار کرسکتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ ابھی تک امید ہے اپوزیشن حکومت سے کیے گیے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئیگا۔  اگر کوئی غلط کام کرے گا تو ائین و قانون اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے معاہدہ کے مطابق 2 روز کوئی رابطہ نہیں ہوگا۔ اگر ضرورت محسوس ہوگی تو مذاکرات کریں گے۔ امید ہے مولانا ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک و قوم کا نقصان ہو۔

انہوں نے کہا کہ جو معاہدہ کی خلاف ورزی کرے گا قانونی کارروائی ہوگی۔ حکومت نے معاہدہ کی پاسداری کرتے ہوئے انکے راستے نہیں روکے، پورا پاکستان دیکھ رہا ہے کون معاہدے کی پاسدرای کررہا ہے اور کون توڑ رہا ہے۔ معاہدہ توڑا گیا تو یہ حکومت ہے کوئی مذاق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی تقریر نشر نہ کرنے کی ہدایات غیر آئینی قرار

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم تمام تر صورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں، جو فیصلہ حکومت کا ہوگا سب کے سامنے آجائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے کل رابطہ ہوا لیکن آج کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ مولانا فضل الرحمن سے بھی کوئی رابطہ نہیں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ فی الحال اپوزیشن سے رابطے کی ضرورت نہیں۔ وہ دو دن بیٹھے ہوئے ہیں ھم 3 ماہ بیٹھے رہے تھے۔ ہمارا رابطہ رہبر کمیٹی سے ہوگا۔ اگر اپوزیشن والے وہاں بیٹھے رہیں تو کوئی مسئلہ نہیں۔

دریں اثناء پرویز خٹک نے وزیراعظم سے رابطہ کر کے انہیں مولانا کی آج کی تقریر کے حوالے سے گفتگو کی۔


متعلقہ خبریں