وزیر اعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے آج رات ہی اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس اپنی رہائش گاہ پرطلب کرلیا ہے جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جارہی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس: مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر طلب

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن نورالحق قادری نے بھی کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کل ضروری ملاقات ہو گی جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور رہبرکمیٹی کومعاہدے پرقائم رہنے کے لیے قائل کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو جو مشکلات کا باعث بنے۔

حکومتی کمیٹی کے رکن نے خبردار کیا کہ اگر دو دن بعد حالات ان کے قابو میں نہ ہوئے تو پھر شاید ہمارے قابو میں بھی نہ رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پھر جو بھی نقصان ہوگا اس کی ذمہ داری رہبر کمیٹی پر عائد ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ رہبر کمیٹی کی وساطت سے مولانا فضل الرحمان تک رسائی حاصل کریں۔ انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے دینی و روحانی جذبات سے نہ کھیلا جائے۔

 فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

حکومتی کمیٹی کے رکن نور الحق قادری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر بیہودہ الزام لگانا علمائے کرام کو زیب نہیں دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارموں پر جس طرح اسلام کی جنگ لڑی ہے وہ بے مثال ہے۔


متعلقہ خبریں