ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ ، شمال مغربی بلوچستان، وسطی و جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ہفتے کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، قلات ، ژوب ،خضدار، سبی ، نصیر آباد، زیارت میں جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لاہور، قصور، سرگودھا، بھکر اور خوشاب کے اضلاع میں بارش ہو سکتی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے اضلاع لاڑکانہ، سکھر اورجیکب آباد میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے تاہم دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

ہفتےکے روز خیبر پختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، ہری پور، ما نسہرہ، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، کالام، کرم ، ڈی آئی خان اور بنوں کے اضلاع میں چند مقامات پر بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے کئی شہروں میں بارش سے خنکی میں اضافہ ہوا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں