پانچ پیاروں پر زمین تنگ کر دیں گے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا ایک اشارے سے 5 پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی آزادی مارچ کے شرکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ

اگرغور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خان خاندان، بھٹو خاندان اور شریف خاندان۔

فردوس اعوان نے لکھا کہ مذکورہ خاندان اب حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی یہودی سازش کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی طرح علی امین گنڈا پور نے بھی مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر خوب تنقید کی ہے۔


متعلقہ خبریں