مریم نواز کی طبیعت بالکل ٹھیک، ہم نیوز نے رپورٹ حاصل کر لی

وزیر اعظم عوام میں نکلے تو شہر میں کرفیو نہیں لگا ہوتا، مریم نواز

فائل فوٹو


لاہور: مریم نواز کے پروکیلسیٹونین ٹیسٹ (پی سی ٹی) کی رپورٹ ہم نیوز نے حاصل کر لی ہے جس کے مطابق مریم نواز کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔

پی سی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کی مقدار 0.04 ہے جوکہ نارمل ہے، اس ٹیسٹ کی نارمل سطح عورتوں میں 0.05نینوگرام پر ایم ایل سے کم ہوتی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے مریم نواز کا پی سی ٹی ٹیسٹ بیکٹریل انفکیشن کو جانچنے کے لیے تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیپسس کی تشخیص میں مدد کرنے کے لیے یہ ٹیسٹ کرایا گیا۔

طبی ماہرین کے مطابق پروکیلسیٹونین ایک ایسا مادہ ہے جو جسم کے خلیوں سے اس وقت خارج ہوتا ہے جب بیکٹریل انفکیشن ہو۔

خون میں پروکیلسیٹونین کی سطح بیکٹریل انفکیشن اور سیپسس میں نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے۔

بیکٹیریا کے سنگین انفیکشن کی نشاندہی کرنے اور بیکٹیریل اور غیر بیکٹیریل حالات کے درمیان فرق کرنے میں مدد کرنے کے لیے ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں