نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گر گئے

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار سے کم ہو کر 40 ہزار رہ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ان کے پلیٹ لیٹس میں بتدریج کمی آتی جا رہی ہے۔

گزشتہ روز نوازاشریف کے 55 ہزار پلیٹ  لیٹس تھے مگر آج ان کی تعداد صرف 40 ہزار رہ گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پلیٹ لیٹس کا 30 ہزار سے کم ہونا خطرناک ہوتا ہے، نوازشریف کو دل کی ادویات دینے سے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ آتا رہے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کو دل کے انجیکشن دینا بند کر دیے گئے ہیں اور ان کا شوگر لیول 200 سے 375 تک پہنچ چکا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کو گردوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سٹیرائیڈز دیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کو واک بھی کرائی گئی تاکہ پتا لگایا جا سکے کہ وہ سفر کر سکتے ہیں یا نہیں۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوازشریف کا پیٹ اسکین اور بائیو آپسی کرانے پر غور نہیں کیا جا رہا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی دیکھ بھال کے لیے آٹھ ڈاکٹروں کو مامور کیا گیا تھا۔ تین  ڈاکٹرز صبح،  تین  شام  اور  دو رات کی شفٹ میں  کام کررہے تھے۔

میڈیکل افسران نواز شریف کے علاج میں سینئر پروفیسرز کی معاونت  کرتے  تھے اور پروفیسرز کے احکامات پر پیرامیڈکس  کے  ذریعہ عملدرآمد  یقینی  بناتے  تھے۔

واضح رہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے ۔


متعلقہ خبریں