وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ہمارا مشترکہ مطالبہ ہے، سربراہ رہبر کمیٹی


اسلام آباد: حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ اور نئے انتخابات کرانے کے مطالبے پر اتفاق کیا ہے۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے انتخابات افواج پاکستان کی نگرانی کے بغیر کرائے جانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اکرم درانی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کے نمائندے اپنے پارٹی سربراہان سے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ: حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہان سے مشاورت کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کا اجلاس دوبارہ ہوگا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کے استعفے پر بات نہیں ہوسکتی ہے تو حکومت سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔ ہمارا مطالبہ ہی وزیراعظم کا استعفیٰ اور نئے انتخابات ہیں۔


متعلقہ خبریں