حکومت کے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی و بےروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی وقت سے پہلے غیر مقبولیت نے حزب اختلاف کو متحد کر دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی صورتحال پر جلسے جلوس اور ریلیاں کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے کشمیر کی صورتحال پر کشمیریوں کا اس طرح ساتھ نہیں دیا جو وقت کا تقاضا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ’مولانا صرف دھرنا نہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں‘

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے نام ونشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ قوم تمام جماعتوں اور نظام کو آزماچکی ہے اور اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں