وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا آزادی مارچ پر ٹویٹ

پنجاب: اسمارٹ لاک ڈاؤن کے آغاز پر وزیراعلیٰ کا پروٹوکول کے بغیر دورہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آزادی مارچ کے شرکاء کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسترد جماعتوں کی اسلام آباد میں بیٹھک چائے کی پیالی میں ابال سے زیادہ کچھ نہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ  پاکستانی عوام نے انتخابات میں بدعنوان سیاستدانوں کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی مارچ جلسہ گاہ کے اطراف اسٹریٹ لائیٹس، انٹرنیٹ سروس بحال نہ کی گئیں تو مارچ کریں گے‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی قوم وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور حکومت اپنی آئینی مدت پورا کرے گی۔


متعلقہ خبریں