’حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے’

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حلوہ مارچ کی ناکامی پاکستان کی کامیابی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’ یہ مارچ وہ طبقہ کر رہا تھا جس نے قیام پاکستان کی مخالفت کی، ان کے بزرگ قائد اعظم کی اپوزیشن تھےآج یہ عمران خان کی اپوزیشن بن گئے،۔

انہوں نے لکھا کہ ’ اس طبقے کی شکست پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہے، انشاللہ یہ معاملہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘

واضح رہے جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کا دھرنا وفاقی دارلحکومت میں جاری ہے۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو استعفی دینے کے لئے دو دن کی مہلت دی ہے جو آج ختم ہو رہی ہے۔

گزشتہ روز سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خاتمے تک واپس نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک ہماری منزل نہیں ہے ہم حکومت گرا کر خود انتظام سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے اور اب یہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔ موجودہ حکمران ملک کے لیے رسک بن چکے ہیں۔ کرسی پر بیٹھنے سے کوئی حکمران نہیں بن جاتا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے صبر کا مزید امتحان نہ لے اور وزیر اعظم عمران خان فوراً مستعفیٰ ہو جائیں۔ حکومت اپنا معاہدہ توڑ چکی ہے اور ہم ابھی تک معاہدے پر قائم ہیں۔ 126 دن کا دھرنا ہمارے لیے کوئی آئیڈیل نہیں ہمارا احتجاج ایک تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ حزب اختلاف میں دراڑ ہے لیکن رہبر کمیٹی کے اجلاس نے یکجہتی کا پیغام دیا۔

رہبر کمیٹی نے کہا ہے کہ ڈی چوک جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ حکومت نے ہر طرف کنٹینر لگا رکھے ہیں ہمیں بتائیں کہ مذاکرات کے لیے راستہ کہاں سے کھلا ہے۔

 


متعلقہ خبریں