وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے منگل کے روز وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

کابینہ قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ سی ڈی اے کی تنظیم نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق پالیسی بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق میجر جنرل عامر مجید کے بطور ڈی جی رینجرز پنجاب عارضی تبادلہ کی منظوری دی جائے گی۔

نادرا کے مالی سال 2019 کے آڈٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں