بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان سر اٹھانے لگا

بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان سر اٹھانے لگا

فوٹو: فائل


کراچی: بحیرہ عرب میں ایک اور طوفان سر اٹھانے لگا جو کراچی سے جنوب سے 794 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان ماہا شدت اختیار کر رہا ہے جبکہ طوفان کے گرد چلنے والی ہواؤں کی رفتار 120 سے 140 کلو میٹر ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے دوران طوفان مزید شمال مغرب کی جانب جائے گا اور پھر ہندوستانی گجرات کی طرف شمال مشرق کی سمت واپس آ جائے۔

طوفان ماہا سے کراچی کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان کے ساحلی شہر اور قصبے سمندری طوفان کی زد میں

گزشتہ ماہ بھی بحیرہ عرب میں طوفان کیار پیدا ہوا تھا جس کی وجہ سے بحیرہ عرب میں کئی کئی فٹ اونچی لہریں پیدا ہوئیں اور کراچی کے ساحل پر بھی لہروں میں شدت آ گئی تھی تاہم طوفان کسی ساحل سے ٹکرائے بغیر ہی سمندر میں ختم ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں