ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

Dry-weather

محکمہ موسمیات نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔

وفاقی دارلحکومت میں صبح کے وقت درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس میں زیادہ سے زیادہ 7 درجے اضافے کا اندیشہ ہے۔

صوبہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ اورننکانہ صاحب میں ہلکی بارش کے سبب خنکی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز پنجاب کے اکثر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا میں بھی سوموار کے روز موسم خشک رہے گا تاہم بالائی پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ ہزارہ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

سندھ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کمشیر میں بھی آج موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔

سوات، ہزارہ، چکوال،راولپنڈی، جہلم، جوہر آباد، لاہور، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، اوکاڑہ، نارووال، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں