نہار منہ کیا کھانا چاہیئے اور کن اشیا سے پرہیز ضروری ہے؟


اسلام آباد: ڈاکڑ نوشین عباس نے کہا ہے کہ ہرانسان کی جسمانی ضروریات مختلف ہوتی ہیں، سب کو اپنی غذا کا استعمال انہی کے پیش نظر کرنا چاہیئے۔

ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں میزبان شفا یوسفزئی اور اویس منگل والا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر نہار منہ پانی پینا بہت فائدہ مند ہے لیکن ضروری نہیں کہ اگر کچھ لوگوں کو صبح نہار منہ پانی پینے سے فائدہ ہوتا ہے تو سبھی کو ہو گا۔

نہار منہ کیا کھانا/پینا فائدہ مند ہے؟

ڈاکڑ نوشین نے بتایا کہ نیم گرم پانی میں شہد ملا کر پینے کے بہت فوائد ہیں لیکن اکثر لوگ شہد کو تیز گرم پانی میں پلا کر پینے کی غلطی کرتے ہی جوکہ بالکل سودمند نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح سویرے اٹھ کر سیب کا استعمال بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ سبزیوں میں نہار منہ شکر کندی کا استعمال بہت زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔

ڈاکڑ نوشین عباس

نہار منہ کیا کھانے/پینے سے گریز کرنا چاہیئے؟

ڈاکڑ نوشین نے بتایا کہ اکثر لوگ نہار منہ چائے کا استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے گریز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے تیزابیت کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ادرک اور لہسن کا استعمال بھی تیزابیت کا باعث بنتا ہے لہذا نہار منہ ان کے استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں کو نہار منہ پھلوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ تربوز سے بھی اس وقت پرہیز بہتر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگوں کی شکایت ہوتی ہے کہ وہ صبح سویرے بھاری ناشتہ نہیں پاتے۔ یہ کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک عادت ہے جس سے نجات حاصل کرنا بہت مشکل کام ہے، ایسے لوگوں کو چاہیئے کہ ناشتے میں دلیہ اور دودھ کا استعمال کرنے کی کوشش کریں۔


متعلقہ خبریں