وزیراعظم کا طلبہ کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

وزیراعظم آج طلبہ کیلیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج  طلبہ کے لیے تاریخی اسکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔

اس ضمن میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت چار سال میں 2 لاکھ طلباء کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال 50 ہزار طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی جس میں سے 50 فیصد کوٹہ طالبات کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس برائے اسٹوڈنٹ پروگرام انڈرگریجوایٹ طلبہ کےلیے اسکالرشپ کا بڑا پروگرام ہے۔


ان کا کہنا ہے کہ حکومت تعلیم عام کرنے کےلیے طلباء کی مالی معاونت جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کےلیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کسی بھی سرکاری یونیورسٹی میں میرٹ پر داخلہ حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اسکالرشپس کے لئے اہل ہوں گے۔

اسکالرشپس پروگرام کےلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10دسمبر ہے۔


متعلقہ خبریں