آزادی مارچ کے متعلق نوازشریف کی تجاویز نظرانداز

آزادی مارچ کے متعلق نوازاشریف کی تجاویز نذر انداز

لاہور: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے متعلق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی تجاویز کو نظرانداز کر دیا ہے۔

ن لیگ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے مولانا کو مشورہ دیا تھا کہ آزادی مارچ کو ایک تحریک کی صورت میں چلایا جائے، انہوں نے دھرنا دینے کی بھی مخالفت کی تھی۔

سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے خط میں ہر پہلو پر ایک  واضح موقف اختیار کیا تھا۔ اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف کی ہدایات نظرانداز کرنے پر ن لیگ نے بھی خاموشی اختیار کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ پارٹی اجلاس میں دھرنے کے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ آج ہی ن لیگ کا اہم اجلاس شہبازشریف کی زیرصدرت ان کی رہائش گاہ پر ہو رہا ہے جس میں مرکزی قیادت شرکت کرے گی۔

اجلاس میں دھرنے میں شرکت اور دیگر اہم معاملات کے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں