نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد رابی پیرزادہ کا شوبز چھوڑنے کا اعلان

معروف گلوگارہ اور اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی نازیبا ویڈیو سامنے آنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں شوبز سے کنارہ کشی کر رہی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے، اور میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے۔

یاد رہے کہ ان کی چند ذاتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی تھیں جس کے باعث وہ شدید تنقید کی زد میں آ گئی تھیں جبکہ بہت سے لوگوں نے اسے ان کا ذاتی معاملہ قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس طویل بحث کے دوران رابی پیرزادہ اپنے ناقدین کو مسلسل جواب دیتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز