اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اپوزیشن جماعتوں کو قومی مکالمے کی پیشکش


اسلام آباد: موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کو قومی مکالمے کی پیشکش کردی ہے۔

ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے قومی مکالمے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سمیت معاشی مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ صورت حال میں قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا فروغ ناگزیر ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کا مسائل کے حل کےلیے ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کے متعلق نوازشریف کی تجاویز نظرانداز

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملکی سیاسی قیادت کو اس حوالے سے تعاون کرنے اور تجاویز دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہاعلیٰ عدلیہ اور حزب اختلاف کے رہنماؤں نے بھی پارلیمانی سطح پر مکالمے کی بات کی ہے۔ عوام کا واحد نمائندہ ادارہ پارلیمان قومی مکالمے کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔


متعلقہ خبریں